PENSION PAYMENT PRIORITIES

PENSION PAYMENT PRIORITIES

پنشن پرپہلی ترجیح بیوہ اور رنڈوہ بیوی کی ہوتی ہے جوکہ تاحیات یا نکاح

ثانی تک ملتی رہتی ہے اگر ایک سے زائد بیوہ ہوں تو تمام کو برابری کی بنیاد پر پنشن ملتی رہے گی

پنشن کی دوسری ترجیح بیٹے کی ہوتی ہے جو اسکے بالغ ہونے تک ہوتی ہے بیٹے کے بعد ترجیح بیٹی کی ہوتی ہے جو کہ تاحیات یا نکاح ہونے تک ملتی رہتی ہے اگر بیٹی کی شادی نہ ہو یا کوئی طلاق یافتہ یا بیوہ ہوجاے تو اسے بھی پنشن تاحیات ملے گی

اگر فوت شدہ پنشنرکے زیر کفالت بچے معذور ہوں تو انکو بھی پنشن تاحیات ملتی رہے گی

تیسری ترجیح بہو کی ہوتی ہے جو ابتدائی دس سال یا دس سال کا باقی ماندہ حصہ ہوتا ہے

چوتھی ترجیح پوتا اور پانچویں ترجیح پوتی کی ہوتی ہے

مندربہ بالا افراد کی غیر موجودگی میں پنشن مندرجہ ذیل افراد کو ملے گی

پہلی ترجیح والد کی ہے جو اسے تاحیات ملے گی جبکہ دوسری ترجیح والدہ کی ہے جسکو بھی تاحیات ملے گی

تیسری ترجیح نابالغ بھائی جبکہ چوتھی ترجیح بہن کو ملے گی جسکو تاحیات یا نکاح ہونے تک ملے گی جبکہ پانچویں ترجیح بیوہ اور طلاق یافتہ بہن کی ہے جسے دس سال یا دس سال کا باقی ماندہ حصہ پنشن ملے گی

تحریر:اللہ نواز کھوسہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

 

1 thought on “PENSION PAYMENT PRIORITIES”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
Scroll to Top